منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

آئی جی پی کشمیر کی عرس حضرت شاہ ہمدان (رح) اور میلہ کھیر بھوانی کے موقعوں پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے عرس حضرت شاہ ہمدان (رح) اور میلہ کھیر بھوانی کے موقعوں پر لوگوں کو مبار ک باد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ موقعے انسانیت کی بھلائی میں ہمارے یقین کو مستحکم کریں۔
موصوف آئی جی پی نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں عرس حضرت شاہ ہمدان (رح) اور میلہ کھیر بھوانی کے موقعوں پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میری دعا ہے کہ یہ موقعے انسانیت کی بھلائی میں ہمارے یقین کو مستحکم کریں اور سب کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ترغیب دیں’۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جمعرات کو عرس حضرت شاہ ہمدان مذہبی تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں ‘میلہ کھیر بھوانی’ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے جس میں حصہ لینے والے عقیدت مندوں کا وادی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img