ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ

لاڈرہل: سری لنکا اور نیپال کے درمیان ٹی -20 ورلڈ کپ کا 23 واں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ امپائروں نے تیز بارش کے پیش نظر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا۔ منسوخ ہونے والے میچ کی وجہ سے سری لنکا پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

سری لنکا گروپ ڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں دو ہار اور ایک منسوخی کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے سری لنکا کا سپر ایٹ میں داخلہ مشکل ہوگیا۔ اسے اگلے راؤنڈ میں داخلے کے لیے دوسرے ممالک کی ٹیموں کے میچوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img