ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد کی موت

بیروت: لبنان کے جنوب مشرقی شہر طائر کے صوبہ زوئیہ پر منگل کی دیر رات اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔لبنانی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی اور لبنانی ٹی وی چینل الجدید کے مطابق، فضائی حملے میں زوئیہ میں ایک گھر کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ایک سینیئر فوجی رہنما ابو طالب اور ان کے تین ساتھی مارے گئے۔
حزب اللہ نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مقامی طبی ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے گھروں کا ملبہ ہٹانا جاری رکھا اور لبنانی ریڈ کراس نے شہر کے اسپتالوں میں زخمیوں کو منتقل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اس دوران لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
حزب اللہ نے فضائی حملے کے جواب میں اعلان کیا کہ اس نے ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے۔
لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 12 ڈرونز اور زمین سے سطح پر مار کرنے والے تقریباً 80 میزائل داغے، جبکہ اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میں سے کچھ کو روک دیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img