سری نگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ وترگام کی ایک پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جو بہرام پورہ سے وترگام کی طرف آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو برسرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت جعفر ظہور ولد ظہور احمد میر ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 9/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں تاکہ منشیات کے ذرائع اور اس سے جڑے وسیع روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔





