سری نگر: پولیس کا کہنا کہ انہوں نے سری نگر میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کی مسروقہ رقم بر آمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صدر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
سری نگر پولیس نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سری نگر پولیس نے ملزم نصرت نثار زوجہ نثار احمد کچھے ساکن بارسو اونتی پورہ سے 23 لاکھ 46 ہزار روپیوں کی مسروقہ رقم بر آمد کی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تھانہ صدر میں آئی پی سی کے 380،454 کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر69/2024 درج کیا گیا ہے اور ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔