ہفتہ, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

سپریم کورٹ کی ہماچل پردیش کو ہدایت، دہلی کو 137 کیوسک اضافی پانی دیا جائے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو ہماچل پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ موسم گرما کے دوران قومی راجدھانی میں پینے کے پانی کے شدید بحران کے پیش نظر اس کے پاس دستیاب 137 کیوسک اضافی پانی جمعہ کو دہلی کو جاری کیا جائے جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جج کے وی وشواناتھن کی بنچ نے دہلی حکومت کی رٹ پٹیشن پر حکم جاری کرتے ہوئے اپر یمنا ریور واٹر بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ دہلی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہریانہ کے ہتھینی کنڈ میں اضافی سپلائی کی پیمائش کرے۔
بنچ نے کہا، "چونکہ ہماچل پردیش دہلی کو اضافی پانی فراہم کرنے کے لیے تیار اورخواہش مندہے، اس لیے ہم اس ریاست کو بالائی ندی سے 137 کیوسک اضافی پانی چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ جب بھی ہماچل پردیش کی طرف سے زیادہ پانی چھوڑا جائے گا، ہریانہ کے ہتھینی کنڈ کے ذریعے اضافی پانی کے بہاؤ کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ اسے دہلی کو پینے کے پانی کے لیے دستیاب کرایا جا سکے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا، "ہم اس حقیقت سے واقف ہیں کہ سنگین بحران کے پیش نظر پانی کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔”

Popular Categories

spot_imgspot_img