کپواڑہ میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

کپواڑہ میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

سری نگر:سرحدی ضلع کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں جمعرات کی سہ پہر شدید ژالہ بھاری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جمعرات کی سہ پہر موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ کے متعددگاوں میں ژالہ بھاری کی وجہ سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے میوہ جات بشمول سیب کے باغوں کو پچاس فیصدی نقصان ہوا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر ایک انچ سفید پرت جمع ہوئی۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.