بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

اوڑی میں آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا

سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی میں بدھ کے روز آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر اوڑی میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب تیندوے نے کمسن لڑکے کو گھر کے باہر اٹھا کر جنگل کی طرف گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے تیندوے کا پیچھا کیا اور بعد ازاں جنگل سے کمسن لڑکے کی لاش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت جنید حسین ولد زمبیر حسین ساکن زمبور اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا آدم خور تیندوے کو پکڑنے کی خاطر وائلڈ لائف محکمہ نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img