ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

عمر ہیر بژھ پورہ سرینگرکی طالبہ،آر زو رفیق کی نیٹ امتحانات میں نمایاں کار کردگی

نیوزڈیسک

سرینگر سرینگر کے مضافاتی علاقہ عمر ہیر بژ پورہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ،آر زو رفیق دختر محمد رفیق لون نے نیت امتحانات2024میں نمایاں کارکردگی دکھا کر علاقے ،والدین،اساتذہ ،اسکول اورا پنی ہم جماعت طالبات کا نام روشن کیا ۔آرزو کے قریبی رشتہ دار ہارون رشید نے کہا کہ ایک بہت مشہور کہاوت ہے ’جہاں چاہ، وہاں راہ ‘ جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ سچی محنت اور لگن کے ساتھ کسی چیز، کسی مقصدکو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ آرزو رفیق نے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل سمیت جملہ اراکین نے نیٹ امتحانات میں نمایاں کار کردگی دکھانے پر آرزورفیق کو مبارکباد پیش کی اور بہتر مستقبل کے لئے دعا کی ۔رشید راہل نے کہا کہ بیٹیاں یہ ثابت کررہی ہیں کہ وہ بیٹوں سے کم تر نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی محنت اور لگن سے والدین کا سر فخر سے بلند کررہی ہیں ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img