کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، جموں میں گرمی کی لہر جاری

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، جموں میں گرمی کی لہر جاری

سری نگر: محکمہ موسمیات کی اگلے 9 دنوں کے دوران ‘ہیٹ ویو’ نہ رہنے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے تاہم صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور بدستور جاری ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں یکم اور 2 جون کو بھی موسم جزوی یا کلی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 3 اور 4 جون کو موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 5 سے 7 جون تک موسم ایک بار پر پھر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں اگلے 7 دنوں تک گرمی زور تھم جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم 2 جون تک کشمیر اور صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں لوگوں کو گرمی سے کسی حد تک راحت نصیب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 3 اور 4 جون کو ایک اور ہیٹ ویو متوقع ہے۔
محکمے نے لوگوں خاص طور پر مریضوں، عمر رسیدہ فراد اور بچوں کو گرمی سے بچنے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تاکید کی ہے۔
دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.