نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی 57 سیٹوں پر ہفتہ کے روز پہلے دو گھنٹے (صبح 9 بجے تک) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 11.31 فیصد درج کیا گیا۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ کے چوتھے اور آخری مرحلے میں 42 سیٹوں پر پہلے دو گھنٹوں میں 7.69 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ 12.63 فیصد ٹرن آؤٹ ہماچل پردیش میں درج ہوا، جب کہ سب سے کم ٹرن آؤٹ اڈیشہ میں 7.69 فیصد درج کیا گیا۔کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ووٹروں کو گرمی سے بچانے کے لیے پینے کے پانی اور سایہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ساتویں مرحلے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں 9 بجے تک ووٹنگ کا تناسب کچھ اس طرح ہے:
ریاست/مرکزی خطہ… ووٹنگ کا فیصد
بہار …………………… 10.58
چنڈی گڑھ ……………. 11.64
ہماچل پردیش………….14.35
جھارکھنڈ………………12.15
اڈیشہ ………………….7.69
پنجاب ………………… 9.64
اتر پردیش …………….12.94
مغربی بنگال …………12.63
اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں آج آٹھ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔ نو بجے تک ضلع پوری میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 8.90 فیصد اور کٹک میں سب سے کم 6.79 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ بالاسور میں 7.77 فیصد، بھدرک میں 7.79، جگت سنگھ پور میں 8.23، جاجپور میں 7.74، کیندرپاڑہ میں 7.90 اور میور بھنج میں 7.10 فیصد ووٹنگ ہوئی۔