نیوز ڈیسک
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی 57 سیٹوں پر ہفتہ کے روز پہلے دو گھنٹے (صبح 9 بجے تک) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 11.31 فیصد درج کیا گیا۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت اپنے پارلیمانی حلقے میں ووٹ ڈالا۔،منوج سنہا نے اپنا ووٹ اترپردیش کی پارلیمانی نشست کے لئے غازی پور کے موہن پورہ گائوں میں قائم پولنگ مرکز پر ڈالا۔