بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

بدھ پورنیما: ڈی جی پی جموں و کشمیر اور آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوین نے بدھ پورنیما کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں مہاتما بدھ کے امن، بھائی چارے اور ہمدردی کے ابدی پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما کا ابدی پیغام دنیا بھر میں تواتر کے ساتھ انسانیت کی تعلیم دے رہا ہے انسانی مشکلات کو مسائل کو کم کرنے لئے رہنمائی کرتا ہے۔
ڈی جی پی نے جموں و کشمیر کے دائمی امن کی دعا کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ ‘ یہ مقدس موقع خطے کے لوگوں بشمول پولیس افسروں، ان کے اہلخانہ اور شہیدوں کے اہلخانہ کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے’۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے بھی بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی یہ مقدس موقع لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے۔
بتادیں کہ بدھ پورنیما جس کو بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، بدھ مت کا ایک اہم تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں انتہائی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img