ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

جموں و کشمیر: گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ایڈوائزری جاری کی

سری نگر : جموں وکشمیر میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچنے کے لئے دوپہر کی اسمبلیوں سے گریز کریں۔تعلیمی اداروں سے کہا گیا کہ وہ پینے کے پانی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائیں اور طلبا کو اپنے سر ڈھانپنے کے متعلق حساس بنائیں۔ایڈوائزری میں متعلقین سے گرمی سے متعلق بیماریوں کے کسی بھی معاملے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمے کا کہنا ہے کہ دیکھ ریکھ کے بغیر تعلیم ممکن نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ لہر اگلے 6 دنوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img