برازیل میں ڈینگی کے 50 لاکھ سے زیادہ کیسزرپورٹ

برازیل میں ڈینگی کے 50 لاکھ سے زیادہ کیسزرپورٹ
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں اس سال اب تک ڈینگو کے 50 لاکھ سے زیادہ کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے تقریباً 3000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ڈینگو کے 51,45,295 ممکنہ کیسز اور 2,899 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس سال برازیل کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے ڈینگو کی وبا کا سامنا ہے اور یہ وبا کچھ پڑوسی ممالک میں بھی پھیل رہی ہے۔
وزارت کے مطابق اس سال ڈینگو کے کیسز میں اضافے کے اہم عوامل میں موسمیاتی تبدیلی اور ڈینگو وائرس کے متعدد سیرو ٹائپس کا پھیلاو¿ شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.