ٹنگمرگ سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

ٹنگمرگ سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی
سری نگر:شمالی کشمیر کے فیروز پورہ ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین سیاحوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فیروز پورہ ٹنگمرگ میں بدھ کے روز دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمی سیاحوں کی شناخت عبدس صبورولد دامن علی اور فریدہ یاسیمن ساکنان مغربی بنگال کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.