جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
سری نگر: جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.