غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان بحق افراد کی تعداد 32 ہزار 623 تک پہنچ گئی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان بحق افراد کی تعداد 32 ہزار 623 تک پہنچ گئی

غزہ: غزہ کی پٹی پر7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 ہزار 623 ہو گئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 175 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔
قدرہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 71 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 112 فلسطینی زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 623 ہو گئی، قدرہ نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہزار 92 ہو گئی۔
وزارت صحت کے ترجمان قدرہ نے کہا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی مردہ لوگ موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.