پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 2.16 فیصد بڑھ کر 83.11 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.94 فیصد بڑھ کر 87.07 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.