جمعرات, نومبر 19, 2026
3.9 C
Srinagar

ناشری ٹنل میں دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر، کنڈکٹر زخمی

جموں, 19 نومبر: جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ناشری ٹنل کے اندر جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں بلکر ٹرک کا کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بلکر ٹرک جموں سے سرینگر کی جانب جا رہا تھا کہ ناشری ٹنل کے اندر اچانک تکنیکی خرابی کے باعث سڑک پر رک گیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا لوڈڈ ٹرک کھڑے بلکر ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں بلکر ٹرک کا کنڈکٹر زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img