کشمیر میں بارشیں، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر میں بارشیں، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج
سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے ماہ رواں کے اختتام تک نا موافق موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.1 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ قاضی گنڈ میں 1.6 ملی میٹر، بانہال میں 2.6 ملی میٹر، کو کرناگ میں 0.6 ملی میٹر، بھدرواہ میں 1.2 ملی میٹر اور بٹوٹ میں 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 3.4 ملی میٹر اور 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا گلمرگ کو چھوڑ کے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 29 مارچ کی رات سے 30 مارچ کی شام تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا برف باری کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.