روزنامہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل کو صدمہ,والد محترم انتقال کرگئے ،نماز جنازہ آج صبح ساڑھے 8بجے

روزنامہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل کو صدمہ,والد محترم انتقال کرگئے ،نماز جنازہ آج صبح ساڑھے 8بجے

سرینگر:معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل کے والد غلام احمد تانترے طویل علالت کے بعد بدھ کی شب کو انتقال کرگئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ،مرحوم کی نماز جنازہ آج یعنی جمعرات کی صبح آبائی گھر پاندچھ 90فٹ پر ساڑھے 8بجے ادا کی جائیگی ۔ ادھر ادارہ ایشین میل کے جملہ اراکین نے مدیر اعلیٰ رشید راہل کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواراں کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کی ۔ اس دوران مرکز فکروفن کے سرپرست اعلی جناب عبدالاحد فرہاد اور جملہ اراکین نے بھی رشید راہل کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا ئے مغفرت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.