جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں شاپنگ کمپلیکس اور ترال میں رہائشی مکان خاکستر

سری نگر:شمالی ضلع بانڈی پورہ اور سیر جاگیر ترال میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں شاپنگ کمپلیکس اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کلوسہ بانڈی پورہ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہواہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایاگیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔
دریں اثنا سیر جاگیر ترال میں درمیانی شب منظور احمد بٹ کا رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img