بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

شکیب الحسن کی ایک سال بعد بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو ایک سال بعد سری لنکا کے خلاف چٹاگانگ میں 30 مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شکیب کو توحید کی جگہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ زخمی مشفق حسن کی جگہ حسن محمود بھی ٹیم میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ شکیب اس سے قبل اپریل 2023 میں ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ آنکھ کی تکلیف کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہے۔ تاہم اس دوران وہ مسلسل سفید گیند کی کرکٹ کھیلتے رہے تھے۔ پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ میں نمایاں ہونے کے بعد وہ حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (ٹی۔ٹوئنٹی) اور ڈھاکہ پریمیئر لیگ (لسٹ اے) کا حصہ تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img