بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں کمسن جاں بحق

سری نگر:شمالی ضلع بانڈی پورہ میں گاڑی نے کمسن بچی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے پاریبل حاجن گاوں میں منگل کے روز ٹاٹا سومو نے کمسن بچی کو ٹکر مار کر شدید طورپر زخمی کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے کمسن بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت عفرت دختر منظور احمد خان ساکن پاریبل کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے سومو ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img