منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

سری نگر کے نو پورہ میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو نقصان

سری نگر: سری نگر کے نو پور علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے نو پور علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نو پورہ علاقے میں اتوار کی رات دس بجے آگ نے ایک دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس وار دات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس وار دات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img