کشمیر میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 4 مکان خاکستر

کشمیر میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 4 مکان خاکستر
سری نگر: وادی کشمیر میں اتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے نو پور علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نو پورہ علاقے میں اتوار کی رات دس بجے آگ نے ایک دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس وار دات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس وار دات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں بھی آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنزر کے بانی پائین علاقے میں آگ کی ایک وادات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.