انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت مظفر احمد شان ولد عبدالغنی ساکن نوگام بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔





