بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سجاد لون نے ہندواڑہ حلقہ میں اہم بلاک میٹنگ کی قیادت کی

لوگوں کے ساتھ  رابط کر نے ان کے خدشات کو سمجھنے اور ان کی امنگوں کے مطابق کام کرنے کی  اہمیت پر زور

 
سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہندواڑہ کے اپنے دورے کے دوسرے روز آج ایک اور اہم اجتماع کی صدارت کی، جس میں منزگام، ترتھ پورہ اے، ترتھ پورہ بی، اور ولگام بی بلاکس کے اراکین شامل تھے۔
اس اجلاس کا بنیادی مقصد پارٹی کارکنوں کے نچلی سطح کے ڈھانچے کو تقویت دینے، عوام تک رسائی میں اضافہ اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کی منصوبہ بندی سے متعلق حوصلہ افزائی کرنی  تھی۔
میٹنگ میں موجود سرکردہ ممبران میں عبدالاحد کشمیری، عاشق حسین شیخ، وسیم راجہ، بلاک صدور جی ایم بٹ، عبدالرشید پیر، ظہورلیلم  اور ثنا اللہ خان شامل تھے۔
اپنے خطاب میں پی سی صدر نے نچلی سطح پر لوگوں کے ساتھ منسلک ہونے، ان کے خدشات کو سمجھنے اور ان کی امنگوں کے مطابق ہونے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا، کہ پیپلز کانفرنس پر بڑے اعتماد کے ساتھ پارٹی کے اراکین پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی امنگوں کو برقرار رکھیں اور ان کے خدشات کو تندہی، خلوص اور لگن کے ساتھ حل کریں۔
انہوں نے پارٹی میں نئے ممبران کی شمولیت میں زبردست اضافے کو بھی سراہا اور اسے عوامی فلاح و بہبود کے لیے پارٹی کے عزم اور پیشرفت اور ترقی کو متحرک کرنے کے پارٹی ویژن کی زبردست توثیق قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن روایتی سیاسی نمونوں سے بالاتر ہے؛ یہ جموں و کشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی مخلصانہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں شمولیت، ہمدردی، اور ہمارے لوگوں کے لیے وقار کی اہم بحالی ہے،
پارٹی صدر نے پسماندہ لوگوں کے کاز کو آگے بڑھانے اور اقتدار کے گلیاروں میں ان کی آواز کو بلند کرنے کے لیے پارٹی کی غیر متزلزل لگن کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا، میں اپنی پارٹی کے ارکان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نچلی سطح پر حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کریں، ہماری پارٹی کے ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھاتے ہوئے اور عوام کی طرف سے ٹھوس ردعمل حاصل کریں۔
دریں اثنا اس موقعہ پر  کئی ممتاز سیاسی کارکنوں نے پارٹی صدر کی موجودگی میں پیپلز کانفرنس میں  شمولیت اختیار کی، جس سے پارٹی مزید مظبوط ہوئی ہے اور اس کا دائر ہ ہر آئے روز وسیع ہو تا جارہا ہے

Popular Categories

spot_imgspot_img