ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

سری نگر میں آتشزدگی، 3 دکان خاکستر

سری نگر: سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لالچوک میں جمعرات کی صبح ایک پانچ منزلہ شاپنگ کمپلیکس کے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل کے دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس نے آگ کو قابو میں کر لیا تاہم تین دکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ سے دکانوں میں رکھا گیا مال و اسباب بھی مکمل طور پر خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔

تاہم آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر پیش آنے والی اپنے نوعیت کی دوسری واردات ہے۔

قبل ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سری نگر کے پتھر مسجد علاقے میں آگ کی ایک واردات میں چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img