منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

پونچھ میں فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی

جموں :جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حادثاتی گولی چلنے سے ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں درمیانی شب فوجی اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھاکہ اسی اثنا میں سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی نکلی جو فوجی جوان کے پیر میں جالگی ۔
معلوم ہواہے کہ آس پاس موجود ساتھیوں نے زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا فوج نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img