سری نگر:جنوبی ضلع پلوامہ کے آریگام علاقے میں حادثاتی گولی چلنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جو اس کے پیر میں پیوست ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔
زخمی اہلکار کی شناخت جہانگیر احمد کے بطورکی گئی ہے۔
یو این آئی
