منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جیل میں بند تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسین 18 فروری کو رہا ہوں گے

ٹوکیو: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسین شیناواترا کو 18 فروری کو رہا کیا جائے گا۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سریتھا تھاویسین نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
وزارت انصاف کے مطابق 74 سالہ سابق وزیراعظم رواں ماہ پیرول کے لیے منظوری پانے والے 930 قیدیوں میں شامل ہیں۔ وہ پیرول کے لیے اہل ہیں کیونکہ ان کی عمر 70 سال سے زائد ہے اور وہ شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔
تھاکسین نے اپنی 15 سال سے زائد کی جلاوطنی ختم کی اور اگست 2023 میں تھائی لینڈ واپس آئے تھے، اور تب انہيں حراست میں لے لیا گیا اور متعدد الزامات کے تحت انہيں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تاہم، صحت کے خدشات کی وجہ سے انہیں جلد ہی بنکاک کی جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تب سے وہ اسپتال میں ہی ہیں۔
گزشتہ ستمبر میں، تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ نے شاہی معافی کی درخواست کے بعد تھاکسین کی قید کی مدت کو کم کر کے ایک سال کر دیا تھا۔
تھاکسین نے 2001 سے 2006 تک تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ 2008 سے بیرون ملک جلاوطنی میں تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img