موصوف آئی جی پی نے بدھ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج ہم اپنے بہادر جوانوں کو سنجیدگی سے یاد کرتے ہیں جنہوں نے سال 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں حتمی قربانی پیش کی تھی’۔انہوں نے کہا: ‘ان کی بہادری مسلسل گونج رہی ہے اور ہمیں امن کے قیام کے لئے اپنے عزم کے تجدید کے لئے تحریک دیتی ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے تشدد سے پاک ملک کے لئے جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے ان کی بہادری اور قربانیوں کا احترام کریں’۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں بدھ کو اس حملے کی پانچویں برسی کے موقع پر سیکورٹی فورسز بشمول سی آر پی ایف اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔