اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

سری نگر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بجلی انسپکٹر کی موت واقع

سری نگر: سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز محکمہ بجلی کے ایک انسپکٹر کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک بجلی انسپکٹر کو کچھ مرمتی کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکن چھتہ بل سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img