سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو منگل کے روز ای ڈی آفس سری نگر میں حاضری ہونے کو کہا گیا تھا تاہم موصوف نے سمن کونظر انداز کیا۔
اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری کرتے ہوئے منگل کی صبح ای ڈی دفتر واقع سری نگر میں حاضرہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ منگل کے روز ای ڈی دفتر میں حاضر نہیں ہوئے ۔
نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس وقت جموں میں قیام پذیر ہیں لہذا وہ آج حاضر نہ ہو سکے۔
بتادیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس کیس میں چارج شیٹ بھی داخل کیا ہے۔