نتائج میں تاخیر سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی

نتائج میں تاخیر سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی

اسلام آباد:الیکشن 2024 کے نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کی خبروں کے باعث سیاسی جماعتوں میں بددلی پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کو پورا ایک دن گزر چکا ہے مگر اب تک انتخابی نتائج مکمل طور پر موصول نہیں ہوسکے۔ نتائج میں تاخیر کے باعث کئی سیاسی جماعتوں نے آر او آفسز کے باہر احتجاج کیا ہے۔
کراچی میں آراو آفس لیاری کے باہرجماعت اسلامی نے احتجاج کیا، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید نے کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں۔ ہمیں جیتنے کے باوجود ہرا دیا گیا
سیدعبدالرشید نے کہا کہ سارا دن آر اوز اور ڈی آر آوز کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کہا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت میں بیٹھیں گے تو جتا دیں گے۔
علاوہ ازیں کراچی میں بھی این اے244 کے نتائج میں تاخیراور تبدیلی کیخلاف ڈی آر او آفس کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند یوگئی جبکہ پولیس اور رینجرزکی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ این اے 244 سے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر مذاکرات کیلئے ڈی آر او آفس میں موجود ہیں۔
دریں اثنا ڈی آر او ساؤتھ نے جماعت اسلامی کی درخواست وصول کرلی۔ جماعت اسلامی نے احتجاج 3 گھنٹے کیلئےمؤخرکردیا ہے۔ شارع فیصل و دیگر مقامات پر احتجاج کا آپشن زیرغور ہے۔
واضح رہے کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن کے نتائج غیرمعمولی طور پر سست رفتاری سے آنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.