پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کے لیے جمعرات کی صبح پورے ملک میں ووٹنگ شروع ہوگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان سید ندیم حیدر نے بتایا کہ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

چار صوبائی اسمبلیوں کے لیے بھی آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ای سی پی کے مطابق ملک کی کل آبادی کے نصف سے زائد عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اہل ہیں۔

ای سی پی نے اعلان کیا کہ 5000 سے زائد امیدوار نیشنل اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں کے لیے اور خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سمیت چارصوبائی اسمبلیوں کی 590 جنرل نشستوں کے لیے 12000 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہونے تھے تاہم ایک امیدوار کی موت کے باعث ایک نشست پر انتخابات ملتوی کر دیا گیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.