75واں یومِ جمہوریہ،تاریخی لالچوک میں بڑی سکرینز پر لائیو اسٹریمنگ،سیاح لطف اندوز

 75واں یومِ جمہوریہ،تاریخی لالچوک میں بڑی سکرینز پر لائیو اسٹریمنگ،سیاح لطف اندوز

 75واں یومِ جمہوریہ،تاریخی لالچوک میں بڑی سکرینز پر لائیو اسٹریمنگ،سیاح لطف اندوز

ملک بھر میں جمعے کو یومِ جمہوریہ کی تقریب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدردروپدی مرمو بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی فرانس کے صدر
ایمانوئل میخواں نے بھی شرکت کی۔
26 جنوری 1950 کو بھارت نے اپنا پہلا آئین نافذ کیا تھا جس کی مناسبت سے یہ دن منایا جاتا ہے۔ بھارت میں اس دن عام تعطیل ہوتی ہے اور مختلف شہروں میں پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

نئی دہلی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں بھارت کی ثقافت کے ساتھ ساتھ عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی بھارت کی بحری، بری اور فضائیہ نے جنگی ساز و سامان کی نمائش کی۔

جموں وکشمیر کے سبھی 20 اضلاع میں تقاریب منعقد ہوئیں۔لالچوک میں بڑی سکرینز پر لائیو اسٹریم نگ کے ذریعے ملک کے دارالحکومت دہلی میں منعقدہ تقریب کو نشر کیا گیا ۔
اس تقریب کو دیکھنے کے لئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد لالچوک میں جمع ہوئی اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے لائیو نشریات کے ذریعے تقریب کا بڑی سکرین پر مشاہدہ کیا اور لطف اندوز ہوئے ۔

ہماری ملٹی میڈیا نامہ نگامہ فہیم متو نے چند مناظر کو عکس بند کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.