جنگلی سور نے کولگام میں اس قدر ادھم مچائی کہ لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ وائلڈ لائف محکمہ اور کولگام پولیس کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور جنگلی سور کا پیچھا کیا جس نے رہائشی مکان کے غسل خانے میں پناہ لی۔
انہوں نے بتایا کہ جنگلی سور کو ٹرانکولائز کرکے وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودا رہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقو ں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔