تقریباً پانچ صدیوں کے طویل انتظار کے بعد اس مبارک لمحے کی آمد کے ساتھ ہی شری رام جنم بھومی تحریک میں عظیم قربانی دینے والے کار سیوکوں، سیاست دانوں اور سنت مہاتمآوں کی روحیں بھی نجات حاصل کریں گی جب رام للا کا عظیم مندر میں کھلی آنکھوں سے بیٹھے دیکھنے کا خواب پورا ہو گا۔
ایودھیا اس خواب کو پورا ہوتے دیکھنے کے لیے پوری رات جاگتا رہا۔ رام نگری کا کوئی علاقہ یا گلی ایسی نہیں تھی جہاں رات کو خاموشی ہو۔ سڑکوں پر میلے جیسا منظر تھا، عقیدت مندوں کا ہجوم اپنے پیارے بھگوان شری رام کی آمد کی تیاریوں میں مصروف تھا۔
یواین آئی