ساؤ پؤلو:برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے کیپٹولیو شہر میں جھیل میں ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
میڈیا نے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹوں کے حوالے سے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں کچھ سیاح سوار تھے۔ ٹیک آف کے دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر پانی میں گر کر تباہ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں حادثے کے لمحے کو قید کیا گیا ہے، جن میں گرمیوں کی چھٹی پر ہزاروں لوگ جھیل کے گرد ٹہلتے نظر آرہے ہيں۔
برازیل کی فضائیہ کے مطابق ملک کے ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ ریسرچ اینڈ پریونشن سینٹر کے انسپکٹرز کو واقعے کی تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔
یو این آئی




