ٹرک مالکان کی ملکگیر ہڑتال ختم ہوگئی ہے، کیونکہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہِٹ اینڈ رَن کیسز سےمتعلق نیا قانون لاگو کرنے سے پہلے متعلقہ فریقوں سے صلاح مشورہ کرے گی۔ آل انڈیا موٹرٹرانسپورٹ کانگریس نے کل رات حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنا احتجاج ختم کردیا۔
مرکزی داخلہ سکریٹریاَجے بھلّا نے کہا کہ حال ہی میں منظور کی گئی، بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت، ہِٹ اینڈرَن کیسز میں نئی شقوں کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، آلانڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی، اور اس کے بعد ہیوہ کوئی فیصلہ کرے گی۔
یہ احتجاج بھارتیہنیائے سنہیتا کے سیکشن 106-2 کے خلاف کیا جا رہا تھا، جس میں ہِٹ اینڈ رَن کیسز میںسخت سزا رکھی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت ہِٹ اینڈ رَن کیسز میں 10 سال تک کی قید اور7 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، جب کہ فی الحال یہ سزا دو سال قید اور کمجرمانے کی ہے۔
زیادہ سے زیادہ10 سال قید کی سزا اُس کیس میں سنائی جائے گی، جس میں قصوروار کی طرف سے خراب ڈرائیونگکی وجہ سے موت ہوگئی ہو اور اس حادثے کو پولیس کے علم میں لائے بغیر ڈرائیور فرار ہوگیا ہو۔ ٹرک مالکان، کیب ڈرائیورز اور دیگر کاروباری گاڑیاں چلانے والے یہ سوال کررہےہیں کہ وہ کسی حادثے کی صورت میں اتنا زیادہ جرمانہ کیسے ادا کرسکتے ہیں ؟




