مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ ریاست سرگیپ کے دارالحکومت اراکاجو میں 44 اپارٹمنٹ والی عمارت کے کچن میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے سے ہوا۔
گلوبونیوز چینل نے فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ایلن سانتوس کے حوالے سے بتایا کہ "ہم نے 14 لوگوں کو زندہ بچا لیا ہے۔ زخمیوں کو اراکاجو شہر کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے تین افراد ہلاک اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، بہت سے لوگ پھنس گئے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں اس وقت تک موجود رہیں گی جب تک کہ مقام محفوظ نہیں ہو جاتا تاکہ ہم ممکنہ طور پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام پر واپس جا سکیں۔
یو این آئی





