جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4 سو بیگ ضبط:ڈائریکٹر محکمہ زراعت

سری نگر: محکمہ زراعت کشمیر کی انفورسمنٹ ونگ نے منگل کی صبح چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک دکان سے غیر معیاری کھاد کے قریب 4 سو بیگ ضبط کئے ہیں۔ڈائریکٹر ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفئر کشمیر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ کولگام میں منگل کی صبح ایک دکان سے کلشیم کلورائیڈ کے قریب 4 سو غیر رجسٹرڈ بیگ ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہم نے رات کو ہی جگہ کی نشاندہی کی اور صبح کے قریب 6 بجے چھاپہ مارا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک دکان سے کلشیم کلورائیڈ کے قریب 4 سو غیر رجسٹرڈ بیگ ضبط کئے گئے جن کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ گذشتہ روز سوپور میں غیر معیاری کھاد کے 2 سو بیگ ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا محکمے کا خواب ہے جس کو پورا کرنے کے لئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img