اصفہان: ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک آئل ریفائنری کے کروڈ آئل پروسیسنگ اسٹیشن میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ادارے نے اصفہان صوبے کی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ یونٹ کے انلیٹ پائپوں میں لگی اور فائر فائٹرز فی الحال اسے قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی





