جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

گاندر بل میں ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹنے سے ڈرائیور کی موت واقع

سری نگر: وسطی ضلع گاندربل کے بونی باغ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹنے سے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے بونی باغ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ ڈرائیور کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت توسیف احمد ولد نثار احمد لون ساکن بونی باغ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لیا ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img