جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے: منوج سنہا کا مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘یہ مقدس موقع ہمیں مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں حصہ لے کر یکجہتی کا اظہار کرنے اور تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنے نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کے سامنے سر خم ہوں اور ہندوستان کی خود مختاری اور سالیمت کے تحفظ کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں مسلح افوج کے تمام رینکوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں’۔
مسٹر سنہا نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘یہ مقدس موقع ہمیں مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں حصہ لے کر یکجہتی کا اظہار کرنے اور تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مسلح افواج کی غیر متزلزل وفا داری او قوم کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لئے بطور احترام دل کھول کر عطیات دیں’۔
بتادیں کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جس کو ہندوستان کا یوم پرچم بھی کہا جاتا ہے، مسلح فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں سال 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img