نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ شری گرو نانک دیو جی کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھانے پر دیا جانے والا زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے گذشتہ روز کے من کی بات پروگرام کی ایک مختصر ویڈیو بھی ساجھا کی جس میں انہوں نے شری گرو نانک دیو جی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ ان کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو آگے بڑھانے پر زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔ ‘‘
یواین آئی