استنبول:اسرائیلی اور فلسطینیوں کے یکساں طور پر آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے یہ حل لازمی ہے
ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، "دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جس سے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔”
جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ”دو ریاستی حل ہی اسرائیلی اور فلسطینی عوام دونوں کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت دینے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” اسرائیلی اور فلسطینی یکساں طور پر آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارسکنے کے لیے ہم اس ہدف کی روشنی میں کوششیں کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔”
یواین آئی